عبد العلیم خان این اے 117لاہور سے جیت گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عبد العلیم خان این اے 117لاہور سے جیت گئے
عبد العلیم خان این اے 117لاہور سے جیت گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں گزشتہ روز عام انتخابات 2024 کے لیے ووٹنگ کی گئی، جس کے بعد گنتی کا عمل تاحال جاری ہے، جبکہ غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر سرکاری نتائج کے حساب سے این اے 117 لاہور سے آئی پی پی کے عبد العلیم خان 72519 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار علی اعجاز 31586 ووٹ حاصل کرکے دوسرے پر نمبر پر براجمان ہیں۔

دوسری جانب چوہدری شجاعت کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین نے گجرات سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 پر اپنے ماموں اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو شکست دی ہے جب کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 سے پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کو بھی ہرا دیا ہے۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 گجرات سے ق لیگ کے چوہدری سالک حسین ایک لاکھ 5 ہزار 205 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار قیصرہ الہٰی 80 ہزار 946 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

این اے 127 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے عطا تارڑ 98210 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوارملک ظہیر عباس نے 82230 ووٹ حاصل کئے۔بلاول بھٹو زرداری 15005ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

ق لیگ کے چوہدری سالک حسین نے گجرات سے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر پرویز الہٰی اور ان کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کو شکست دے دی ہے۔

Related Posts