اچھے ہیں وہ جو زنا کرتے ہیں، بے شرم ہیں جو نکاح کرتے ہیں، عامر لیاقت کی ٹویٹ

اچھے ہیں وہ جو زنا کرتے ہیں، بے شرم ہیں جو نکاح کرتے ہیں، عامر لیاقت

کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے طلاق لینے کیلئے عدالت سے رُجوع کرلیا۔

دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر کئی طرح کے الزامات بھی لگائے ہیں اور اُن کی نازیبا ویڈیو بھی شیئر کیں ہے جس میں عامر لیاقت کو انتہائی نامناسب حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

حال ہی میں عامر لیاقت نے اپنی فحش ویڈیو لیک ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر پوسٹ میں لکھا کہ ‘پوچھ رہے ہیں سب برہنہ ویڈیو پر آپ کا مؤقف کیا ہے؟ جواب یہ ہے کہ جن کی زمے داری تھی کہ کسی کی عزت نہ اچھالی جائے اور ایسی ویڈیوز لگانے والوں کو گرفتار کیا جائے ان کا مؤقف کیا ہےاورمقدس عدلیہ جو ہر شہری کی عزت کی محافظ ہے اُس نے ازخود نوٹس کیوں نہ لیا؟ FIA سائبر کرائم کو کھلی چھوٹ ہے’؟

عامر لیاقت نے نازیبا ویڈیو پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘اچھے ہیں وہ جو زنا کرتے ہیں، بے شرم ہیں جو نکاح کرتے ہیں! اب دیکھیے گا کتنی آوازیں بلند ہوں گی کیونکہ سب کے نکاح پر بات جو آگئی جب تک میرا ہے صرف تماشا ہے روکو مت دیکھے جاؤ’۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے، کس گلوکارہ کے ساتھ جوڑا جارہا ہے؟

انہوں نے لکھا کہ کیا میں بھی ویڈیوز جاری کرتا ؟ نہیں ! ان لبرلز کی منافقت کی لاج رکھنا چاہتا ہوں جو ویڈیوز کے جاری ہوتے ہی عورت کی عزت کی حفاظت کے نام پر موم بتیاں جلانا شروع کریں گے! چہرہ المصور نے بنایا ہے میرا استحقاق نہیں چہرہ گندا کروں۔ سب سے بڑھ کریہ میں شہنشاہِ درگذر کا امتی ہوں پھردرگذرکروں گا۔

عامر لیاقت نے مزید لکھا کہ ‘دانیہ حدوو اللہ میں داخل ہوگئی اس نے اللہ کی جانب سے ڈھکا ہرپردہ پھاڑ ڈالا میاں بیوی کی تنہائی میں بھروسے اور یقین کی للہی قوت کو للکاردیا ھُنَ لباسُ لَکُم وَانتُم لِباسُ لھُن (البقرہ) اس نے میرا لباس پھارڈیا تومیں کیا اس کا لباس پھاڑدوں؟میں نے معاف نہ کیا تورب کی معافی ناممکن ہے’۔

تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں