عاطف اسلم ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے، کس گلوکارہ کے ساتھ جوڑا جارہا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عاطف اسلم ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے، کس گلوکارہ کے ساتھ جوڑا جارہا ہے؟
عاطف اسلم ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے، کس گلوکارہ کے ساتھ جوڑا جارہا ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار عاطف اسلم ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عاطف اسلم ٹاپ ٹرینڈ بن گئے، ٹوئٹر صارفین کی جانب سے ایسی لاتعداد پوسٹ شیئر کی جارہی ہیں جن میں عاطف اسلم کے ساتھ پاکستان کی اُبھرتی ہوئی گلوکارہ شائے گل کا نام لیا جارہا ہے۔

ٹوئٹر پوسٹ کے مطابق بہت جلد عاطف اسلم اور شائے گل کا نیا گانا ‘منزل’ ریلیز ہونے والا ہے، گانا امریکن سفارت خانے کی جانب سے پیش کیا گیا ہے، جس میں کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے پیغام دیا گیا ہے، ‘منزل’ کا ٹیزر جاری ہوگیا ہے جبکہ گانا 14 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔

 

خیال رہے کہ ٹیزر کو دیکھ کر زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین پُرجوش ہوگئے ہیں اور اُن کی اکثریت عاطف اسلم اور شائے گل کے گانے کو سننے کیلئے بہت زیادہ خوش ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ نے دانیہ شاہ کا موازنہ سجل علی سے کردیا

آیئے سوشل میڈیا صارفین کے کمنٹس پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

Related Posts