عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو لیک ہوگئی

کراچی: عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی فحش ویڈیو وائرل کردی۔

مذکورہ ویڈیو میں ڈاکٹر عامر لیاقت کو برہینہ دیکھا جاسکتا ہے، تاہم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے ابھی تک ویڈیو کے حوالے سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ نے خاوند کی متنازعہ ویڈیوز جاری کرتے ہوئے چشم کشا انکشافات کیے ہیں۔ دانیہ بی بی نے کہا کہ عامر لیاقت خود نشہ کرنے کے علاوہ مجھے بھی نشے پر مجبور کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دانیہ شاہ کے نام سے مشہور عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ عامر لیاقت اپنی سابقہ اہلیہ پر الزام عائد کرتے ہیں کہ طوبیٰ نے ان کو نشے کی لت لگائی۔ وہ مجھ سے بہت بد تمیزی کرتے تھے۔

انٹرویو کے دوران اہلیہ نے کہا کہ عامر لیاقت کہتے تھے اگر تم نشہ کرو گی تو رکھوں گا، ورنہ طلاق دے دوں گا۔ میں نشے کی بجائے اداکاری کرتی تھی۔ اگر ایسا نہ کروں تو وہ چیختے چلاتے تھے۔ میں نے نبھانے کی کوشش کی لیکن ان کا نبھانے کا ارادہ نہیں تھا۔

عامر لیاقت کی اہلیہ نے کہا کہ عامر لیاقت کے نوکر اسے نشہ لا کر دیتے تھے جنہیں وہ مجھ سے زیادہ عزت دیتے اور کوکین کوکین کرتے رہتے تھے۔ شادی کے دوسرے دن سے ہی مجھ پر تشدد شروع کردیا۔ میری ماں کہتی تھی ہم اس کو سمجھائیں گے۔

رکنِ اسمبلی کی اہلیہ نے کہا کہ عامر لیاقت نہ نماز پڑھتے ہیں، نہ قرآن۔ میں ان کو عالم سمجھتی تھی اور خیال تھا کہ وہ مجھے اچھا بنا دیں گے۔ وہ کہتے تھے کہ سارے دن میں صرف ایک نماز ہوتی ہے جس میں دو رکعتیں ہوتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں دانیہ شاہ نے کہا کہ اگر میں فاحشہ ہوتی تو عامر لیاقت مجھے پہلی فرصت میں طلاق دے دیتے۔ میرے نکاح نامے میں لکھا ہوا ہے کہ میں ملک ہوں۔ یہ عامر لیاقت کو پتہ ہوگا کہ وہ مجھے نجیب الطرفین سید کیوں کہتے رہے؟

انہوں نے کہا کہ گاڑی اور گھر وغیرہ عامر لیاقت حسین کا ہے۔ مجھے نان نفقہ یا حق مہر نہیں چاہئے۔ میں نے صرف طلاق لینی ہے۔ ویڈیوز عدالت کو بھی مہیا کروں گی۔ عمران خان نے عامر لیاقت سے کہا کہ مجھے تمہارا پتہ ہے۔ بچی شریف ہے، اس کا خیال رکھنا۔

آخر میں دانیہ شاہ نے کہا کہ مجھے، میرے اکلوتے بھائی اور اہلِ خانہ کو عامر لیاقت سے جان کا خطرہ ہے۔ مجھے سکیورٹی دی جائے۔ دانیہ شاہ کی والدہ نے کہا کہ ہمارا صلح کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ کبھی عامر لیاقت غصہ ہوتے ہیں، کبھی ٹھنڈے ہوجاتے ہیں۔ کیسے گزارہ ہوگا؟

تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں