تیسری اہلیہ سے علیحدگی کے بعد عامر لیاقت جذباتی ہوگئے، ویڈیو شیئر کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تیسری اہلیہ سے علیحدگی کے بعد عامر لیاقت جذباتی ہوگئے، ویڈیو شیئر کردی
تیسری اہلیہ سے علیحدگی کے بعد عامر لیاقت جذباتی ہوگئے، ویڈیو شیئر کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے طلاق لینے کیلئے عدالت سے رُجوع کرلیا۔

گزشتہ روز عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ نے اُن پر نشہ استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ صرف خود ہی استعمال نہیں کرتا تھا بلکہ مجھ پر بھی استعمال کرنے کیلئے زور دیتا تھا۔

بعدازاں دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی ایک نازیبا ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہیں انتہائی نامناسب حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

عامر لیاقت حسین کی جانب سے ان تمام الزامات کے جواب میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انھیں جذباتی، غمگین اور اُداس دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jaago TV (@jaago.tv)

عامر لیاقت نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ہم بے وفا ہرگز نہ تھے پر پرلپ سنگنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں، جو کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو لیک ہوگئی

واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی نے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کررکھا ہے تاہم عدالت کی جانب سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو 7 جون کے لیے نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہیں۔

دانیہ شاہ نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ عامر لیاقت آئس کا نشہ کرتا ہے اور نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے، حق مہر کی مد میں 11 کروڑ روپے گھر اور زیورات ادا کرنے کا حکم دے جبکہ عدالت ایک لاکھ روپے خرچہ نان نفقہ بھی مقرر کرے۔

دانیا شاہ نے کہا ہے کہ عامر لیاقت جیسا دیکھتا ہے ویسابالکل نہیں ہے، شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت مجھے اور میرے والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

Related Posts