پاکستانی لڑکی دنیا کی کم عمر ترین چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ بن گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان سے تعلق رکھنے والی کم عمر ترین لڑکی حوریہ بتول نے کم عمری میں سی اے کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

حوریہ بتول نے 2016 میں محض 19 سال کی عمر میں سی اے کرکے یہ عالمی کارنامہ انجام دیا، تاہم گنیر بک آف دی ورلڈ ریکارڈ نے 7 سال بعد اب جاکر حوریہ بتول کے اس کارنامے کو تسلیم کرلیا ہے۔

حوریہ بتول نے اس کارنامے کے ساتھ بھارت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے، حوریہ نے اے لیول بھی محض چودہ سال کی عمر میں مکمل کیا، جو عموما 17 یا 18 سال میں ہی مکمل ہوتا ہے۔ 

حوریہ بتول نے اے لیول کے بعد محض چودہ سال کی عمر میں ہی سی اے شروع کردیا تھا اور 19 سال کی عمر میں سی اے مکمل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں نام آنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے حوریہ بتول کا کہنا ہے کہ اپنے ملک پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے پر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ 

Related Posts