لاہور کے شاہی قلعے سے 400سال قدیم سرنگ دریافت ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور کے شاہی قلعے سے 400سال قدیم سرنگ دریافت ہوگئی
لاہور کے شاہی قلعے سے 400سال قدیم سرنگ دریافت ہوگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: لاہور کے مشہور شاہی قلعے کی تزعین و آرائش کے دوران 400سال قدیم سرنگ دریافت ہوئی ہے، واضح رہے کہ سرنگ آج بھی اپنی اصل حالت میں موجود ہے۔

شاہی قلعے کے موجود سرنگ کے اندر ہوا اور روشنی کابھی انتظام ہے جبکہ چراغ جلانے کے لیے طاق موجود ہیں، لاہور کا شاہی قلعہ مغل دور کی ایک اہم یادگار ہے، قلعہ کی موجودہ عمارتوں کے نیچے خفیہ تہہ خانوں،راہداریوں اورسرنگوں کا ایک جال بچھاہوا ہے۔

تزعین و آرائش کے کام کے دوران چارسوسال قدیم ایک سرنگ کے آثار ملے، صدیوں تک زمین کے سینے میں موجود ہونے کے باجوداس سرنگ کی دیواریں مضبوطی کے ساتھ اپنی جگہ قائم ہیں اور اپنی اصل حالت میں موجود ہیں۔

اس منصوبے پر کام کرنے والے والڈسٹی آف لاہور اتھارٹی کے سب انجینئر حافظ عمر کے مطابق کچھ عرصہ قبل جب موتی مسجد اورمکاتب خانہ کی بحالی اورآرائش وتزئین کا کام شروع کیا توکھدائی کے دوران سرنگ کے آثاربرآمدہوئے۔

جب مزیدکھدائی اورتحقیقات کی گئیں تومعلوم ہواکہ یہ ڈرین سسٹم ہے جو400 سال قبل بنایاگیا تھا، ابتدائی طورپر625 فٹ طویل سرنگ کوبحال کردیاگیاہے جبکہ مزیدکام آئندہ مرحلے میں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ سرنگ شاہی قلعہ کے مختلف حصوں کے نیچے سے گزرتی ہے، سرنگ میں داخل ہوں تومرکزی سرنگ کے ساتھ کئی چھوٹی سرنگین بھی ملتی ہیں۔ مختلف فاصلوں پرروشنی اور ہوا کی فراہمی کا بھی انتظام ہے۔ سرنگ اتنی بڑی ہے کہ اس میں سے داخل ہوا جاسکتا ہے۔

حافظ عمر نے کہا کہ بارشوں کے باعث جمع ہونے والا پانی انہیں سرنگوں میں جمع رہتا جس سے موتی مسجد،مکتب خانہ، حویلی مائی جنداں اورمیوزیم کی عمارت سمیت مختلف حصوں کونقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طورپر625 فٹ لمبی سرنگ کی مرمت اورصفائی کرکے پانی کے نکاس کے قابل بنادیاگیا ہے اوربارشی پانی اس قدیم سرنگ سے ہی باہرنکلتا ہے۔

Related Posts