سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں کی اصلاح کیلئے شاندار انتظامات، آنکھوں دیکھا احوال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Prison staff promoted from 16th grade to 17th grade in one month

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جیل کا نام سنتے ہی انسان کے ذہن میں ایک بھیانک تصور ابھرتا ہے اور جب بات جیل جانے کی ہو تو انسان کسی بھی قیمت پر اپنی آزادی چھوڑ کر جیل کی زندگی گزارنے پر آمادہ نہیں ہوتا کیونکہ جیل کا تصور بہت زیادہ تکلیف دہ ہوتاہے۔


جیل جانے کے تصور سے ہی انسان کے رونگٹے کھڑے ہوئے جاتے ہیں لیکن کراچی کی سینٹرل قیدیوں کیلئے ناصرف ایک بہترین اصلاحی مرکز کا کام کررہی ہے بلکہ یہاں آنے والے قیدیوں کو شاندار سہولیات اور دوبارہ نئے سرے سے زندگی کا آغاز کرنے کیلئے تمام تر مواقع بھی مہیاکئے جارہے ہیں۔

52 ایکڑ رقبہ پر مشتمل سینٹرل جیل کراچی میں 24سو قیدیوں کی گنجائش ہے لیکن اس وقت یہاں 6 ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں اور قیدیوں کو صبح کا ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا مہیا کرنے کے علاوہ قیدیوں کو مختلف علوم سکھائے جاتے ہیں اور ہنر مندبنانے کیلئے مختلف عملی کاموں کی تربیت بھی دی جاتی ہے۔

 

سینٹرل جیل کراچی میں موجود قیدیوں کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے ہمارے ساتھ بہت اچھا رویہ اختیار کیا جاتا ہے اور یہاں زندگی کی تمام سہولیات مہیا کی جاتی ہیں اور جیل سے نکل کر بہتر زندگی گزارنے کیلئے ہنر بھی سکھائے جاتے ہیں۔

Related Posts