کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ اراکین اسمبلی عالمگیرخان، ارسلان گھمن کے ہمراہ گلشن اقبال بلاک 7 میں مسکن چورنگی کے قریب 4 منزلہ عمارت میں دھماکے کی جگہ کا دورہ کرنے پہنچ گئے۔
حلیم عادل شیخ ودیگرنے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کر کے ہر ممکن مدد کی یقین دھانی کرائی،اس موقع پر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ بڑا افسوس ناک واقعہ ہے دھماکے میں کافی گھر بھی ٹوٹ گئے ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ دھماکے میں شہید ہونے والوں کے ورثا سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ کے قریب جب جہاز کریش ہوا تھا تو متاثرین کو ہر قسم کے نقصان کا معاوضہ دیا گیا تھا۔اسی طرح سندھ حکومت دھماکے کے متاثرین کو بھی معاوضہ ادا کرے،