سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سے ہٹانے کا مشورہ دیا تھا، شاہد آفریدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مسلسل شکست پر ٹیم مینجمنٹ کی حکمتِ عملی کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔

مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر سرفراز احمد پر قیادت کا بوجھ نہیں ہوگا تو وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سیزن سے قبل ندیم عمر سے بھی بات کی تھی کہ وہ سرفراز کو صرف ایک کھلاڑی کے طور پر کھلائیں اس سے ان پر دباؤ کم ہوگا اور وہ اپنے کھیل کو بھی انجوائے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے حسن علی بھی پریشان، جنریٹر چلانا چھوڑدیا

شاہد آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ کو پی ایس ایل 8 کے ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کے صحیح کمبی نیشن کا انتخاب نہ کرنے پر بھی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اس سیزن میں اپنا ہوم ورک اچھا نہیں کیا ہے اس کے علاوہ وہ مسلسل اپنی لائن اپ کو تبدیل کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سیزن میں سرفراز احمد نے بطورِ کپتان 5 میچز کھیلے ہیں جس میں اُن کا مجموعی اسکور 25.75 کی اوسط سے 103 رہا ہے۔

Related Posts