پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے حسن علی بھی پریشان، جنریٹر چلانا چھوڑدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک میں پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی بھی پریشان ہوگئے، جنریٹر چلانا چھوڑدیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا  ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیرہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر سے مقابلہ ہوا، اس دوران حسن علی نے وکٹ لی لیکن اپنی پرانی  سیلی بریشن نہیں کی۔

میچ کے بعد پاکستان سپرلیگ کے اکاؤنٹ نے حسن علی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بولنگ کی ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ جنریٹر چلاؤ یار۔

فاسٹ بولر حسن علی نے پی ایس ایل کی پوسٹ ری ٹوئٹ کی، جس میں وہ بھی پاکستان میں مہنگائی سے پریشان نظر آئے، انہوں نے جنریٹر چلاؤ ٹوئٹ پر لکھا کہ پیٹرول بہت مہنگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور قلندرز کے ہاتھوں پشاور زلمی کو 40 رنز سے شکست

خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیرہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 63 رنز سے شکست دیدی تھی۔

اس میچ میں حسن علی نے 3 وکٹ اپنے نام کی تھی۔

Related Posts