پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم فائٹ کیلئے تیارہیں، ایم ٹی کے گلوبل نے فائٹ کی تیاریاں عروج پر پہنچا دیں ہیں۔
محمد وسیم المعروف فالکن کےلیے منفرد طرز کا باکسنگ ٹرنکس تیارکیاگیا ہےٹرنکس میں قیمتی ہیرے اور سانپ کی کھال سے فالکن لکھا گیا ہےمحمد وسیم کل اسکاٹ لینڈ سے دبئی روانہ ہونگے۔
محمد وسیم اور میکسیکو کے گینگان لوپز کا ٹکراؤ 22 نومبر کو ہوگا گینگان لوپز 46 باوٹس میں سے 36 میں کامیاب رہے ہیں لوپز تین مرتبہ ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ کے عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں۔ محمد وسیم کاکہناتھا کہ میکسیکن فائٹر تجربے میں مجھ سے آگے ہے، میری اس مقابلے کیلئے تیاری مکمل ہے، گینگان لوپز کو ہرا کر پاکستان کا نام روشن کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد وسیم آل دا بیسٹ، معروف کرکٹروسیم اکرم نے ویڈیو جاری کردی