وفاقی کابینہ نے سائفر آڈیوز پر عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ نے سائفر آڈیوز پر عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دیدی
وفاقی کابینہ نے سائفر آڈیوز پر عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے خفیہ سفارتی مراسلے (سائفر)سے متعلق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی حال ہی میں آڈیو منظرعام پر آنے کے بارے میں تحقیقات اور قانونی کارروائی کی منظوری دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایک سمری کے ذریعے کابینہ کی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی جو معاملے کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی تھی۔ کابینہ کی کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے اس لئے اس پر کارروائی ضروری ہے۔

کمیٹی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اعلی حکام کی کمیٹی تشکیل دینے کی سفارش کی جو معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ ایف آئی اے اپنی ٹیم میں دوسرے خفیہ اداروں کے افسروں اور اہلکاروں کو بھی شامل کر سکتا ہے۔

کمیٹی کی سفارشات کا ایک مختصر خلاصہ کابینہ کو منظوری کے لیے پیش کیا گیا اور اسے قانونی طور پر منظور کر لیا گیا۔

کابینہ کمیٹی نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ یہ قومی سلامتی کا سوال ہے جس کے قومی مفادات پر بڑے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:خاتون جج کو دھمکانے کا کیس، عدالت نے عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

مزید برآں، حکومت نے جمعہ کو انکشاف کیا کہ وزیر اعظم ہاؤس کے ریکارڈ سے سائفر کی ایک کاپی ”غائب” ہو گئی ہے، اور کابینہ نے یہ فیصلہ کرنے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی کہ سابق وزیر اعظم سمیت تمام ملوث افراد کے خلاف کیا قانونی کارروائی کی جائے۔

Related Posts