جکارتہ: پاکستان نے ایشیا کپ ہاکی 2022 کے اپنے دوسرے میچ میں میزبان انڈونیشیا کو 13-0 سے شکست دے دی۔
پاکستان کی جانب سے رضوان علی نے ہیٹ ٹرک اسکور کی، کھیل کے پہلے کوارٹر میں احمد اعجاز نے کھیل کے پہلے ہی منٹ میں پاکستان کی جانب سے گول کردیا۔
رانا عبدل نے کھیل کے تیسرے منٹ میں برتری کو دگنا کردیا۔ عبدالمنان اور علی مبشر نے کوارٹر میں مزید دو گول کر کے ایشین جائنٹس کے لیے اسکور لائن 4-0 کر دی۔
مزید پڑھیں:ایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ،پاک بھارت مقابلہ ایک ایک گول سے برابر