ایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان نے انڈونیشیا کوشکست دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیا کپ ہاکی 2022: پاکستان نے انڈونیشیا کوشکست دیدی
ایشیا کپ ہاکی 2022: پاکستان نے انڈونیشیا کوشکست دیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جکارتہ: پاکستان نے ایشیا کپ ہاکی 2022 کے اپنے دوسرے میچ میں میزبان انڈونیشیا کو 13-0 سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے رضوان علی نے ہیٹ ٹرک اسکور کی، کھیل کے پہلے کوارٹر میں احمد اعجاز نے کھیل کے پہلے ہی منٹ میں پاکستان کی جانب سے گول کردیا۔

رانا عبدل نے کھیل کے تیسرے منٹ میں برتری کو دگنا کردیا۔ عبدالمنان اور علی مبشر نے کوارٹر میں مزید دو گول کر کے ایشین جائنٹس کے لیے اسکور لائن 4-0 کر دی۔

مزید پڑھیں:ایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ،پاک بھارت مقابلہ ایک ایک گول سے برابر

وقفے پر پاکستان نے اپنی برتری کو 9-0 تک بڑھا دیا۔ پاکستان کی جانب سے چوتھے کوارٹر میں واحد گول احمد اعجاز نے اسکور لائن کو 13-0 کر دیا۔

وحید کو ان کی غیر معمولی کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔پاکستان اپنا اگلا میچ 26 مئی کو جاپان کے خلاف کھیلے گا۔

Related Posts