قوم کے محافظوں پرگولیاں برسانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،مریم نواز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قوم کے محافظوں پرگولیاں برسانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،مریم نواز
قوم کے محافظوں پرگولیاں برسانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،مریم نواز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے محافظوں پرگولیاں برسانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہوں نے کہا کہ خونی انقلاب کی دھمکی دینے والوں نے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے لکھا کہ آج فتنے کی کرسی کی لالچ کی وجہ سے ایک ماں کا لخت جگراس سے جدا ہوگیا اورپاکستان کا بیٹا بے دردی سے شہید کردیا گیا۔ کئی دنوں سے ریاست کو خونی انقلاب کی دھمکیاں دینے والوں نے آج سے اپنے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔

نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن نے کہا کہ آج فتنے کی کُرسی کی لالچ کی وجہ سے ایک ماں کا لختِ جگر اس سے الگ ہوگیا اور پاکستان کا بیٹا بے دردی سے شہید کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:حکومت کا پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

مریم نواز نے کہا کہ کئی دنوں سے ریاست کو خونی انقلاب کی دھمکیاں دینے والوں نے آج سے اپنے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔قوم کے محافظوں پر گولیاں برسانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Related Posts