پاکستان کے 53 فیصد شہری ملک گیر لاک ڈاؤن میں توسیع کے مخالف نکلے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے 53 فیصد شہری ملک گیر لاک ڈاؤن میں توسیع کے مخالف نکلے
پاکستان کے 53 فیصد شہری ملک گیر لاک ڈاؤن میں توسیع کے مخالف نکلے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نافذ ہے جس کے دوران تعلیمی و کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ ملک کے 53 فیصد شہری ملک گیر لاک ڈاؤن میں توسیع کےمخالف ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آن لائن سروے کی ویب سائٹ گیلپ سروے نے ایک رپورٹ شائع کی جس کےمطابق 53 فیصد پاکستانی ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن  میں توسیع کے مخالف ہیں جبکہ 47 فیصد شہریوں کی رائے اس سے مختلف ہے۔

آن لائن سروے میں پاکستانی شہریوں  کو بتایا گیا کہ  حکومت نے ملک بھر میں ایک لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے تاکہ کورونا وائرس نہ پھیلے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کرنی چاہئے جبکہ دیگر یہ کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن ختم کردینا چاہئے۔

سروے میں پاکستانی شہریوں سے سوال کیا گیا کہ آپ کا کیا خیال ہے کہ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے باعث جو لاک ڈاؤن جاری ہے، کیا حکومت کو اس میں توسیع لانی چاہئے؟ اس کے جواب میں 47 فیصد پاکستانیوں نے مثبت جبکہ 53 فیصد نے منفی جواب دیا۔ 

Related Posts