سال 2019، دنیا بھر میں49 صحافیوں کا قتل ہوئے، رپورٹر ز ود آؤٹ بارڈرز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

journalist murdered
سال 2019، دنیا بھر میں49 صحافیوں کا قتل ہوئے، رپورٹر ز ود آئوٹ بارڈرز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک: رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کی جانب سے شائع کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سال 2019 ء میں دنیا بھر میں 49 صحافیوں کا قتل ہوا۔

غیر ملکی ویب سائٹ رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کی جانب سے صحافت کو اب بھی خطرناک پیشہ قرار دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سال 2019ء میں دنیا بھر میں 49 صحافیوں کو قتل کیا گیا جبکہ صحافیوں کے قتل کے رواں سال کے اعداد 16 سالوں میں سب سے کم ہیں۔

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے کہاکہ گزشتہ دو دہائیوں سے سالانہ اوسط 80 صحافی اپنی جان کھورہے ہیں، صحافی یمن، شام، افغانستان میں اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے قتل کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگال میں متنازع شہریت قانون میری لاش پر سے گزر کر ہی نافذ ہوگا، ممتا بینرجی

رپورٹ میں کہا گیا کہ 2019ء میں 389 صحافی جیل میں قید ہیں، ان میں سے نصف صحافی صرف تین ملکوں میں قید ہیں جبکہ چین، مصر اور سعودی عرب میں57 کو یرغمال بنایا گیا، جس میں سے زیادہ تر یمن، شام، عراق اور یوکرین کی جیلوں میں قید ہیں۔

Related Posts