کراچی میں رس بھری مزیدار ربڑی کے 3 اہم مقامات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

3 famous places of delicious juicy rubber in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ربڑی کا نام لیتے ہی منہ میں پانی بھرآتا ہے، ہندوستان سے نکلنے والی دودھ بھری ربڑی کوآج بھی پاکستان میں خوشی کے موقع پر ملک میں  شوق سے کھایا جاتا ہے۔

ربڑی کو ہلکی آنچ پر پکایا جاتا ہے یہاں تک کہ اسکا رنگ سفید ی مائل یا زردہوجائے۔ پاکستان میں روایتی اور مزیدار ربڑی ہر دل کو بھاتی ہے۔

ہم نے اپنے قارئین کیلئے کراچی میں ربڑی کے 3 مشہور مقامات کا انتخاب کیا ہے۔

کریمی نیو ال مہران ربڑی

3 famous places of delicious juicy rubber in Karachiناظم آباد نمبر 3 کراچی میں واقع نیو ا ل مہران ربڑی کے مالک کا کہنا ہے کہ ہم 1968 سے شہریوں کو لذیر ربڑی فراہم کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ربڑی اصل مزہ مٹی کے برتن میں آتا ہے اورمزیدار ربڑی کو فرج میں رکھ کر خراب ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ربڑی میں روئی یا ٹشو ملانے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، ہم اپنے صارفین کے سامنے ربڑی بناتے ہیں۔ یہاں مزیدار ربڑی 620 روپے فی کلو فروخت ہوتی ہے جو کہ دیگر جگہوں کے مقابلے میں بہت کم قیمت ہے۔

حاجی اصغر ربڑی

3 famous places of delicious juicy rubber in Karachiکراچی میں ناگن چورنگی فلائی اوور کے قریب واقع حاجی اصغر ربڑی 1978 سے شہریوں کو تازہ اور خوش ذائقہ کریمی ربڑی فروخت کررہے ہیں۔ یہاں کے عملے کا کہنا ہے کہ زعفران ، پستہ اور یہاں تک کہ آم کے ذائقہ میں بھی ربڑی تیار کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ربڑی ایک خاص سوغات ہے اور یہ ہر جگہ نہیں ملتی، انہوں نے بتایا کہ ہم الائچی ، زعفران، بادام اور پستے سے بنی لذیر ربڑی اپنے صارفین کو فراہم کرتے ہیں اور ہماری ربڑی کھانے کیلئے لوگ دور دور سے آتے ہیں اور تقریبات کیلئے خاص طور پر ربڑی بنواتے ہیں۔

حاجی ربڑی والے

3 famous places of delicious juicy rubber in Karachiحسین آباد فوڈ اسٹریٹ پر واقع حاجی ربڑی والے کی دکان 1948 سے چل رہی ہے، حیدرآباد سے کراچی منتقل ہونے والی اس برانچ میں  رس بھری ربڑی صارفین کوپیش کی جاتی ہے، حاجی ربڑی والےکے عملے کا کہنا ہے کہ 15 گھنٹے تک فریج میں رکھنے کے بعد بھی انکی ربڑی کا رنگ یا ذائقہ خراب نہیں ہوتا، یہاں سادہ ربڑی 600 روپے جبکہ پستہ ربڑی 670 روپے کلو فروخت کی جاتی ہے اور ان کی حیدرآباد میں بھی ایک برانچ موجود ہے۔

Related Posts