عظیم مسلم رہنما اور ماہر تعلیم سر سیّد احمد خان کی 125ویں برسی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عظیم مسلمان رہنما، ماہرِ تعلیم، دانش ور اور انسان دوست فلسفی سر سیّد احمد خان کی 125ویں برسی آج پیر کے روز منائی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگریز سامراج کے خلاف جدوجہدِ آزادی کا آغاز ہندو مسلم اتحاد کے نعرے سے ہوا کیونکہ ہندو صدیوں سے مسلمانوں کے ساتھ رہتے آئے تھے، تاہم جن مسلم رہنماؤں نے دو قومی نظرئیے کی بنیاد  رکھی ان میں سر سیّد احمد خان بھی شامل ہیں۔
قائدِ اعظم محمد علی جناح نے دو قومی نظرئیے کی بنیاد پر مسلمانانِ برصغیر کو الگ ملک دینے کیلئے تحریکِ آزادی کی بنیاد رکھی جبکہ شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال نے مسلمانانِ برصغیر کو اپنی شاعری سے حقیقی آزادی کی راہ دکھائی۔
علی گڑھ تحریک کے بانی سر سیّد احمد خان کی مشہور کتابوں میں خطبۂ احمدیہ، اسبابِ بغاوتِ ہند، علی گڑھ انسٹیٹیوٹ گزٹ، تہذیب الاخلاق اور آثار الصنادید جیسی تاریخی کتب شامل ہیں۔ انگریز سرکار نے ہی سیّد احمد خان کو خدمات کے اعتراف میں سر کا خطاب دیا۔
سر سیّد احمد خان کو جواد الدولہ اور عارف جنگ کے خطابات سے بھی نوازا گیا۔ سر سیّد احمد خان کا انتقال 1898ء میں 27 مارچ کے روز علی گڑھ، بھارت میں ہوا۔ آزاد وطن کے حصول کے بعد پاکستان اور بھارت کے مسلمان آج بھی سر سیّد احمد خان کو یاد کر رہے ہیں۔
 

Related Posts