ایلون مسک نے ٹوئٹر کی قدر میں 50 فیصد سے زائد کمی کا اعتراف کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کیلیفورنیا: مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اعتراف کیا ہے کہ 6 ماہ کے دوران ٹوئٹر کی مالیت 50 فیصد سے زائد گرگئی ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں 44 ارب ڈالرز میں سوشل میڈیاپلیٹ فارم ٹوئٹر کو خریدا تھا۔

برطانوی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق محض چھ ماہ کے عرصے کے بعد انہوں نے تسلیم کیا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی مالیت 50 فیصد سے بھی زائد گر گئی ہے اور یہ لگ بھگ 20 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے، ایلون مسک نے اسٹاک گرانٹس کے حوالے سے ای میل میں بھی اعتراف کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹوئٹر کا یکم اپریل سے تصدیق شدہ اکاؤنٹس سے بلیو ٹِکس ہٹانے کا اعلان

ایلون مسک نے ٹوئٹر کے ملازمین کو آگاہ کیا کہ ان کی مالی مراعات کو کمپنی کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ اسی دوران مسک نے کمپنی کے ملازمین کو 20 ارب ڈالرز کی مالیت کے مطابق اسٹاک گرانٹس دینے کی پیشکش کی۔

ٹوئٹر کے نئے مالک نے عملے کو بتایا کہ کمپنی کی مالیت 250 بلین ڈالرز تک پہنچانے کے لیے مشکل مگر واضح راستہ پر گامزن ہیں۔

Related Posts