مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 116واں روز، مظلوم کشمیریوں پر عرصۂ حیات تنگ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 116واں روز، مظلوم کشمیریوں پر عرصۂ حیات تنگ
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 116واں روز، مظلوم کشمیریوں پر عرصۂ حیات تنگ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مقبوضہ جموں و کشمیر  میں قابض بھارت کی طرف سے نافذ کرفیو آج 116ویں روز میں داخل ہوگیا جبکہ شدید سردی اور برف باری کے ساتھ ساتھ نظامِ زندگی مفلوج ہونے کے باعث مظلوم کشمیریوں پر عرصۂ حیات تنگ ہوچکا ہے۔

خوراک کے ساتھ ساتھ زندگی بچانے والی ادویات کی عدم دستیابی اور ہسپتالوں میں مریضوں کے عدم علاج کے باعث مظلوم کشمیریوں کی شہادتوں کا سلسلہ ہر روز جاری ہے۔

کشمیر میں انسانی تاریخ کے بد ترین کرفیو کے باعث کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور دکانیں وغیرہ بند ہیں جبکہ وادی میں ہزاروں افراد کاروبار کی مسلسل بندش کے نتیجے میں بے روزگار ہوچکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: البانیہ میں شدید زلزلے سےکم از کم 6 افراد ہلاک

کشمیری نوجوانوں، حریت رہنماؤں اور بھارت نواز سیاستدانوں کو بھی قابض بھارتی فوج نے بڑی تعداد میں گرفتار کرکے یا تو جیلوں میں ڈال دیا ہے یا انہیں نظر بند کردیا گیا ہے۔

قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، ٹرانسپورٹ سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ آجا نہیں سکتے، جبکہ اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کے باعث قحط کی سی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔

موبائل فون، انٹرنیٹ اور ٹی وی سمیت ذرائع مواصلات کے نظام کی معطلی کے باعث کشمیری عوام ایک دوسرے سے رابطہ کرنے سے بھی محروم ہوچکے ہیں اور میڈیا سمیت عالمی برادری کے کسی بھی شعبے کو کشمیر میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی درست تفصیلات کا اندازہ نہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وسط نومبر کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے علاقے غزہ میں دیرالبلح ایک نہتے فلسطینی خاندان کو رات کو سوتے ہوئے خوفناک بم گرا کرانہیں نیست ونابود کردیا۔

معاصر تاریخ کی اس بدترین بربریت کے نتیجے میں السوارکہ خاندان کے 9 افراد جن میں بچے اور خواتین تھے شہید اور 13 زخمی ہوگئے ۔یہ پہلا موقع نہیں جب صہیونی فوج نے کسی فلسطینی خاندان کو وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: صہیونی فوج نے فلسطینی خاندان پر ڈیڑھ ٹن وزنی بم گرائے،تحقیق

Related Posts