راولپنڈی میں گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، 1 شہری جاں بحق، خاتون زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں نامعلوم ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ، 1 شہری جاں بحق، خاتون زخمی
راولپنڈی میں نامعلوم ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ، 1 شہری جاں بحق، خاتون زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی میں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 1 شہری جاں بحق ہوگیا جبکہ 1 خاتون زخمی ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے کالی ٹنکی کے قریب پیش آیا جہاں ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ نیو ٹاؤن پولیس پارٹی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار عمران نامی شہری جاں بحق ہوگیا جبکہ 1 خاتون زخمی ہوئیں، فائرنگ کے دوران 3 سالہ بچی اور 1 شخص محفوظ رہا۔ عمران نامی شہری موقعے پر دم توڑ گیا۔

علاقہ پولیس کے مطابق عمران نامی شہری کی میت کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوایا گیا جبکہ خاتون کا علاج معالجہ ہسپتال میں جاری ہے۔ فرانزک لیبارٹری موقعے پر طلب کرکے شواہد اکٹھے کیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جارہی ہیں، ملزمان کو گرفتار کرکے جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے جبکہ واقعے کا مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے میں درج کر لیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2مطلوب ملزمان گرفتار

Related Posts