رینجرز اور پولیس کی ملیر میں مشترکہ کارروائی، 2مطلوب ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gang war accused arrested in Rangers operation

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کر تے ہوئے ملیر کے علاقے محبت نگر میں 2ملزمان محمد صدیق اور عیسیٰ کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ملزمان نے محبت نگر میں 30سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا، جوکہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

واقعہ کے بعد پاکستان رینجرز (سندھ) نے تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے قتل کے محرکات کا جائزہ لیتے ہو ئے تکنیکی ثبوت اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرداؤد بروہی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث دونوں ملزمان کوگرفتارکر لیا۔

دونوں ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو لوٹنے، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے ساتھ ساتھ نوجوان کو قتل کرنے میں بھی ملوث ہیں، ملزمان سے استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ مورخہ 03اگست 2020کوملزمان نے 30سالہ نوجوان راجہ محمد کی ٹارگٹ کلنگ گینگ وار سے تعلق رکھنے والے منشیات فروش گروہ کے کہنے پر کی تھی۔ ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے اسلحہ ایمونیشن سمیت پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Related Posts