کراچی میں آٹا کس نے 16 روپے کلو سستا کردیا، حکومت لاعلم کیوں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Flour price decreases by Rs16 per kg in Karachi
PHOTO: ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ میں نئی گندم آنے کے بعد کراچی میں آٹا سستا ہوگیا، کراچی میں آٹے کی ہول سیل قیمت میں 16 روپے فی کلو کمی ہوگئی۔

اس وقت کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں آٹا 106 روپے فی کلو گرام پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ شہر میں گندم کی قیمت میں 87 روپے فی کلو گرام تک کمی واقع ہوئی ہے۔

جوڑیا بازار میں 50 کلو آٹے کی بوری 5300 روپے میں دستیاب ہے۔قیمتوں میں کمی کے باوجود کمشنر کراچی نے ابھی تک قیمتوں کی تازہ ترین فہرست جاری نہیں کی، حالانکہ کمشنر نے رمضان کے لیے پہلے آٹے کی قیمت 123 روپے فی کلو مقرر کی تھی۔

یاد رہے کہ 23 مارچ کوکراچی کے جوڑیا بازار میں دکانداروں کو سستا آٹا فروخت کرنے پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کراچی ہول سیلر گروسرس گروپ نے دکاندار پر عائد جرمانے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہڑتال کرنے کی دھمکی دی تھی۔

کراچی میں آٹے کے سرکاری ریٹ زیادہ اور بازار میں سستا فروخت ہورہا ہے، کراچی میں ڈھائی نمبر راشن کے آٹے کی قیمت 122 روپے سے کم ہوکر 106 روپے فی کلو پر آ گئی ہے۔

گندم مسلسل سستی ہونے سے ہول سیل میں گندم کے نرخ 5 روپے کم ہو کر 87روپے فی کلو پر آگئی ہے۔ کمشنر کراچی نے رمضان میں آٹے کے نرخ 123 روپے فی کلو مقرر کر رکھے ہیں۔ آٹا سستا ہونے کے باوجود کمشنر کراچی کی طرف سے نظر ثانی شدہ ریٹ لسٹ جاری نہیں کئی گئی۔

Related Posts