کراچی: تحریکِ انصاف سندھ کے صدر نے کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے پر سخت ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رجیم چینج کے بعد عوام کیلئے مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کیلئے بجلی کی قیمت میں 4.45روپے تک اضافہ ہوا۔ پیٹرول کے بعد بجلی دوبارہ مہنگی کردی گئی جو پی ڈی ایم حکومت کی آئی ایم ایف سے ڈیل کا ثمر ہے۔
آصف علی زرداری 2کیسز میں عدالت میں طلب
بیان میں ترجمان حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک کو 70فیصد ریونیو دینے والے شہر کراچی کو لاوارث بنا دیا گیا ہے۔ اسٹریٹ کرائمز میں مسلسل اضافہ بھی عوام کا دردِ سر بن گیا۔ کراچی میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے بھی مشکلات پیدا کیں۔
ترجمان حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی میں پسی ہوئی عوام 2 وقت کی روٹی سے بھی محروم ہے۔ پی ٹی آئی کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافہ مسترد کردی ہے۔ اگر اضافہ واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔