وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ملک کی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت بالآخر درست سمت میں جانے لگی ہے جبکہ انہوں نے برآمد کنندگان(ایکسپورٹرز) کو مبارکباد بھی دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی متعدد اصلاحات بارآور ثابت ہوئی ہیں اور 4 سال میں پہلی بار پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ اکتوبر 2019ء میں خسارے سے نکل کر سرپلس ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: دعا گو ہیں نواز شریف جلد صحت کاملہ کے مالک بنیں۔فردوس عاشق اعوان
وزیر اعظم عمران خان نے معاشی صورتحال کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ستمبر 2019ء کے 284 ملین ڈالر اور اکتوبر 2018ء کے 1280 ملین کے مقابلے میں 99 ملین رہا۔
پاکستانی معیشت بالآخر درست سمت میں نکل پڑی ہے کیونکہ ہماری متعدد اصلاحات بار آور ثابت ہورہی ہیں: 4 برس میں پہلی مرتبہ پاکستان کاکرنٹ اکاؤنٹ اکتوبر 2019 میں خسارے سےنکل کر سرپلس ہوا ہے اور ستمبر 2019 کے 284$- ملین اور اکتوبر 2018 کے 1280$- ملین مقابلے میں 99$+ ملین رہا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 19, 2019
انہوں نے برآمد کنندگان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73.5 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جبکہ اکتوبر 2019ء میں اشیاء و خدمات کی برآمدات کا حجم گزشتہ ماہ سے 20 فیصد جبکہ اکتوبر 2018ء کے مقابلے میں 9.6 فیصد زیادہ رہا۔
گزشتہ مالی سال کےمقابلے میں رواں مالی سال کےابتدائی 4 ماہ کےدوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73.5% کمی آئی۔اکتوبر 2019 میں اشیاء و خدمات کی برآمدات کا حجم پچھلے ماہ سے 20% جبکہ اکتوبر 2018 کے مقابلے میں 9.6% زیادہ رہا۔میں اپنے برآمدکندگان کومبارک دیتا ہوں اورانکی حوصلہ افزائی کرتاہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 19, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ماہ کرنٹ اکاؤنٹ 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہا جو رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر کے درمیان ساڑھے چار سال بعد سرپلس ہوا ہے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی تا اکتوبر کے درمیان کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کی بجائے خسارے میں تھا جس کی مالیت 5.56 ارب ڈالر تھی۔
مزید پڑھیں: گزشتہ ماہ کرنٹ اکاؤنٹ 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔ترجمان اسٹیٹ بینک