سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن روانگی پر فواد چوہدری کی شدید تنقید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن روانگی پر فواد چوہدری کی شدید تنقید
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن روانگی پر فواد چوہدری کی شدید تنقید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری  نے علاج کے لیے لندن جانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کے سفر کو ”خدا کے لیے مجھے نکالو“ قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ”مجھے کیوں نکالا“ سے ”خدا کے لیے مجھے نکالو“ کا سفر اب اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نے  سندھ کابینہ اراکین کا اجلاس آج طلب کر لیا

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) قیادت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایسی لیڈر شپ جب ووٹ کے لیے عزت مانگتی ہے تو دراصل جمہوری نظام کا مذاق بنتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے مسلم لیگ (ن) کے ان کارکنان سے ہمدردی ہے جو نواز شریف کو اپنا رہنما تسلیم کرتے ہوئے دن رات پریشانیوں کا شکار رہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےسابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لاہورہائیکورٹ کےفیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور کابینہ کو فوری سپریم کورٹ میں فیصلہ چیلنج کرنا چاہیے،عدالت نے جو فیصلہ کیا، اس کی نظیر نہیں ملتی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پردو روز قبل  جاری ایک ویڈیو میں فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کے حوالے سے عدالتی فیصلہ آچکا ہے کہا جارہا ہے کہ وہ ملک سے باہر جاسکتے ہیں، حکومت کوسپریم کورٹ میں فیصلےکوچیلنج کرناچاہیے۔

مزید پڑھیں: حکومت اورکابینہ کوفیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرناچاہیے، فواد چوہدری

Related Posts