پرویز مشرف نےخصوصی عدالت کو کارروائی سے روکنے کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے اپنے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کو کارروائی سے روکنے کے لئے متفرق درخواست دائر کر دی۔

یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ خصوصی عدالت کی تشکیل غیر قانونی ہے اوراسے سماعت کا اختیار حاصل نہیں۔

خصوصی عدالت کی تشکیل اس وقت کے وزیراعظم نے کابینہ کی منظوری کے بغیر کی اورغیر قانونی طور پر استغاثہ دائر کیا گیا ۔استدعا ہے کہ خصوصی عدالت اور اس کی کارروائی کو کالعدم اور حتمی فیصلہ تک خصوصی عدالت کی کارروائی کو روکا جائے ۔

یاد رہےکہ 10نومبر کو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےسابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی مزید جائیداد کا سراغ حاصل ہونے پر ان کے 4 پلاٹس کو بحقِ سرکار ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے پرویز مشرف کے 4 پلاٹس بحقِ سرکار ضبط کرنے کا حکم دے دیا

اس سے قبل عدالت نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین آئین شکنی کیس کا فیصلہ 17 دسمبر تک سنانے کا عندیہ دیتے ہوئے واضح کیاتھا کہ اس کے بعد کوئی التوا نہیں دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سنگین آئین شکنی، سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف کیس کا فیصلہ 17 دسمبر کو متوقع

 

Related Posts