حکومت دو سے تین ماہ میں مہنگائی، بیروزگاری پر کنٹرول کرلے گی، شیخ رشید کا دعویٰ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sheikh Rasheed Ahmed
حکومت دو سے تین ماہ میں مہنگائی، بیروزگاری پر کنٹرول کرلے گی ‘شیخ رشید کا دعویٰ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف کی رہائی مستقل نہیں ہے، آصف علی زرداری، فریال تالپور اور مریم نواز کو باہر جاتا ہوا نہیں دیکھ رہا ، بلاول بھٹو پانچ کیسز میں نیب کو مطلوب ہیں۔

جلو شٹل ٹرین کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ رائیونڈ اور گوجرانوالہ کیلئے بھی شٹل ٹرین سروس چلائیں گے اور اس کا کرایہ 100روپے رکھا جائے گا حالانکہ ہمیں اس میں نقصان ہوگا لیکن وزیراعظم عمران خان عوام کو سہولتیںدینا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان ایم ایل ون کا افتتاح کریں گے اور اس کا پی سی ون مارچ تک مکمل ہوجائے گا جس کے تحت پشاور سے کراچی تک نیا ٹریک ہوگا جس سے سفر میں کئی گھنٹوں کی کمی واقع ہوگی ۔

انہوں نے نواز شریف کے بعد آصف زرداری کی رہائی بارے سوال کے جواب میں یہ کوئی دائمی رہائی نہیں ہے ، نواز شریف کی جانب سے رپورٹ جمع کرائی گئی ہے ۔ آصف زرداری، فریال تالپور اور مریم نوازکو باہر جاتا نہیں دیکھ رہا ۔

بلاول بھٹو پانچ کیسز کا حصہ ہیں اور جن کمپنیوں پر کیسز ہیں وہ ان کے ڈائریکٹر ہیں ۔ اگر بلاول نے پلی بار گین نہ کی تو مریم نواز کی طرح اس کی سیاست بھی ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کے تقررکے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس معاملے پر کچھ لواور کچھ دوکرناچاہیے کہ باتیں غیر آئینی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی سی میں پیش آنے والے واقعہ پر پوری قوم غم میں ہے اور اس سے پوری دنیا میں پاکستان کا تشخص مجروح ہوا ہے ،یہ کہا جارہاہے کہ ہم قوم نہیں بلکہ ہجوم ہیں اور یہاں انسانیت کے دشمن ہیں اوربیماروں اور ہسپتالوںکو بھی نہیں بخشا جارہا۔

جس دن یہ واقعہ ہوا اس دن وزیر اعلیٰ ،چیف سیکرٹری او رآئی جی پنجاب اسلام آباد میں تھے حالانکہ ان میں سے ایک کولاہور میں ہونا چاہیے تھا ، لاہور پاکستان کا دل ہے اور اس واقعہ سے پوری قوم رنجیدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حسان نیازی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں،ضرو ر قانون کے شکنجے میں آئینگے، فیاض الحسن چوہان

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت دو سے تین ماہ میں مہنگائی، بیروزگاری ، بجلی اور گیس کے بلوں پر کنٹرول کرلے گی ۔ مولانا فضل الرحمان کے دعوے کے سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس دسمبرکو آخری دسمبر کہہ رہے ہیں، وہ جس دسمبر کی بات کر رہے ہیں وہ تین سال بعد آئے گا ۔

شیخ رشید کاکہناتھا کہ اصل میں مولانافضل الرحمان سے ہاتھ ہو گیا ہے اور انہوں نے خود اعتراف کیا ہے اس کا فائدہ آصف علی زرداری اور نواز شریف نے اٹھایاہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے جس طرح کے اقدامات اٹھائے ہیں مسلمانوں پر بالآخر فرض ہو گیا ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائیوں کے لئے کھڑے ہوں ۔

Related Posts