لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا کی وباء کی تیسری لہر پر کامیابی سے قابو پانا شروع کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوری امتِ مسلمہ کو عید مبارک۔ آج کی عید بہت مختلف ہے، جسے دو وجوہات کی بنا پر ہمیں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ خاموشی سے گزارنی چاہیے۔
Eid Mubarak to our Muslim Ummah. This is a very different Eid which we must celebrate in a quiet manner with our families, for 2 imp reasons. One: there is the Corona pandemic. In Pak we are now again beginning to control the spread so it is vital for our ppl to observe SOPs.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 13, 2021
وزیراعظم نے اپنے بیان میں لکھا ہے کہ کورونا وبا پاکستان میں جس کے پھیلاؤ پر ہم نے دوبارہ قابو پانا شروع کردیا ہے چنانچہ لازم ہے کہ ہم احتیاطی تدابیر( ایس او پیز ) کو بطورِ خاص ملحوظ رکھیں۔
Two, equally critical is the need for us all to show solidarity with the Kashmiris & Palestinians who are suffering oppression by Occupation Powers in complete violation of their international guaranteed basic human rights.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 13, 2021
وزیراعظم نے لکھا کہ یہ بھی اتنا ہی اہم ہے کہ ہم ان اہلِ کشمیر و فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں جنہیں قابض قوتوں کے ہاتھوں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اپنے بنیادی حقوق کی صریح پامالی کے ساتھ پیہم جبر و بربریت کا سامنا ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے عیدالفطر کے موقع پر قوم کے نام پیغام پر کہا کہ عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر اہل وطن اور ملت اسلامیہ کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نےہمیں رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے کو انسان دوست بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ہم اس وقت کورونا وبا کی تیسری لہر سے نبردآزما ہیں۔ میری قوم سے درخواست ہے کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے ایس او پیز پر مکمل طریقے سے عمل پیرا ہوں، ہر ممکن احتیاط برتیں۔ احتیاط ہمارے دین کا حکم بھی ہے اور سنت رسول ﷺبھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چاند سے متعلق کمیٹی کا فیصلہ درست تھا، قضائے روزہ کی ضرورت نہیں، طاہر اشرفی