پاکستان نے کورونا وباء پر کامیابی سے قابو پانا شروع کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے کورونا وباء پر کامیابی سے قابو پانا شروع کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان
پاکستان نے کورونا وباء پر کامیابی سے قابو پانا شروع کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا کی وباء کی تیسری لہر پر کامیابی سے قابو پانا شروع کردیا  ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوری امتِ مسلمہ کو عید مبارک۔ آج کی عید بہت مختلف ہے، جسے دو وجوہات کی بنا پر ہمیں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ خاموشی سے گزارنی چاہیے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں لکھا ہے کہ کورونا وبا پاکستان میں جس کے پھیلاؤ پر ہم نے دوبارہ قابو پانا شروع کردیا ہے چنانچہ لازم ہے کہ ہم احتیاطی تدابیر( ایس او پیز ) کو بطورِ خاص ملحوظ رکھیں۔

وزیراعظم نے لکھا کہ یہ بھی اتنا ہی اہم ہے کہ ہم ان اہلِ کشمیر و فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں جنہیں قابض قوتوں کے ہاتھوں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اپنے بنیادی حقوق کی صریح پامالی کے ساتھ پیہم جبر و بربریت کا سامنا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے عیدالفطر کے موقع پر قوم کے نام پیغام پر کہا کہ عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر اہل وطن اور ملت اسلامیہ کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نےہمیں رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کو انسان دوست بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ہم اس وقت کورونا وبا کی تیسری لہر سے نبردآزما ہیں۔ میری قوم سے درخواست ہے کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے ایس او پیز پر مکمل طریقے سے عمل پیرا ہوں، ہر ممکن احتیاط برتیں۔ احتیاط ہمارے دین کا حکم بھی ہے اور سنت رسول ﷺبھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چاند سے متعلق کمیٹی کا فیصلہ درست تھا، قضائے روزہ  کی ضرورت نہیں، طاہر اشرفی

Related Posts