پاکستان فلسطینیوں بھائیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا، صدر عارف علوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستانی اپنے فلسطینیوں بھائیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فلسطین کے صدر محمود عبّاس کے نام خط لکھا ہے۔ خط میں صدر عارف علوی ںے رمضان میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر متشدد حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے حملوں میں شہید ہونے والوں کیلئے اظہارِ افسوس اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

عارف علوی کی طرف سے لکھے گئے خط میں لکھا کہ معصوم بچوں اور فلسطینیوں کے قتل پر آپکے پاکستانی بہن بھائی آپکے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

پاکستان فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی تشدد اور غیر قانونی اقدمات کی پرزور مذمت کرتا ہے، اسرائیلی اقدامات انسانی حقوق، بین الاقوامی قوانین اور اِنسانی اقدار کے خلاف ہیں۔

صدر عارف علوی نے خط میں لکھا کہ ہم فلسطینیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے، فلسطین کے حقوق کیلئے بین الاقوامی برادری کو متحرک کرنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

صدر کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ایک آزاد، پائیدار اور جغرافیائی طور پر مستحکم فلسطینی ریاست کا حامی ہے۔

پاکستان 1967 سے قبل کی سرحد اور القدس شریف بطور فلسطینی دارالحکومت کا حامی ہے، صدر مملکت نے خط میں فلسطینی صدر اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جمعے کا روز چھوڑ کر ایک روزے کی قضا کرلی جائے، مولانا راغب نعیمی

Related Posts