انٹرا پارٹی انتخابات میں تاخیر، الیکشن  کمیشن کا بی اے پی کا انتخابی نشان معطل کرنے پر غور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن نے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ کا ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا
الیکشن کمیشن نے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ کا ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان عوامی پارٹی کا نشان معطل کرنے اور آئندہ انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے جبکہ بی اے پی نے الیکشن کمیشن سے انتخابات کروانے کے لئے مہلت مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کی 14مئی 2018 کو بننے والی پہلی کابینہ آج جمعرات کو تین سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد تحلیل ہوگئی۔ سبکدوش ہونے والے عہدیداروں میں پارٹی کے صدر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور خان کاکڑ، سنیئر نائب صدور سینیٹر میر سرفراز بگٹی، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد مگسی، کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی، میر شعیب نوشیروانی، صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی، نائب صدور مرحوم در محمد ناصر،میر عاصم کرد گیلو، میر عبدالرؤف رند، میر مجیب الرحمن محمد حسنی، مرکزی آرگنائزنگ جنرل سیکرٹری ملک خدا بخش لانگو، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید حسنین ہاشمی، سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر احمد، پارٹی ترجمان انوار الحق کاکڑ، سیکرٹری مالیات روز اے جان شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان عوامی پارٹی کو مارچ میں ایکٹ 2017 کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کی ہدایت کی تھی، تاہم انتخابات نہیں کروائے جاسکے جس کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کا انتخابی نشان (گائے) معطل ہونے کا امکان ہے ساتھ ہی الیکشن ایکٹ کے مطابق بی اے پی انٹرا پارٹی انتخابات کروانے تک کسی بھی انتخاب میں حصہ بھی نہیں لے سکے گی۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے ذرائع نے این این آئی کو بتایا کہ انٹرا پارٹی انتخابات فل الحال نہیں کروائے جارہے ہیں پارٹی کی سینئر قیادت نے کورونا وائرس کی وجہ سے انتخابات نہ کروائے جانے کا عذر پیش کرکے الیکشن کمیشن سے ریلیف حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اس سلسلے میں عید کی تعطیلات کے مطابق پارٹی کی جانب سے باقاعدہ طور پر الیکشن کمیشن سے انتخابات کروانے کے لئے مہلت مانگی جائے گی جبکہ وزیراعلیٰ جام کمال خان پہلے ہی انٹرا پارٹی انتخابات کورونا وائرس کی وجہ سے نہ کروانے سے متعلق بیان دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے کورونا وباء پر کامیابی سے قابو پانا شروع کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان

Related Posts