نیشنل بینک کا ہسکول پیٹرولیم سے متعلق تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سے مکمل تعاون کااعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NBP continues to support FIA's inquiry related to Hascol

کراچی :نیشنل بینک آف پاکستان نے ہسکول پیٹرولیم سے متعلق تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سے مکمل تعاون کااعلان کردیا۔

این بی پی کاکہنا ہے کہ جیسا کہ یہ معاملہ پہلے ہی میڈیا میں زیر گردش ہے کہ ایف آئی اے ہسکول پیٹرولیم کے این بی پی اور دیگر متعدد نجی اور سرکاری بینکوں کیساتھ بینکنگ انتظامات کی چھان بین کررہا ہے۔

این بی پی اس تحقیقات کے حوالے سے ایف آئی اے سے مکمل تعاون کررہا ہے اور کرتا رہے گا اور ٹرانزیکشنز سمیت تمام متعلقہ ریکارڈز کی دستیابی کو یقینی بنائے گا جس میں این بی پی کے ان ملازمین کے ساتھ میٹنگز کا بندوبست بھی کیا جائے گا جو ہسکول کے ساتھ رابطے میں تھے۔

ہسکول واقعہ کے حوالے سے این بی پی کا موقف دسمبر 2021 میں اسٹیٹ بینک اور اس کے بعد ایف آئی اے کو پیش کردیا گیا۔

بینک کی طرف سے جن بنیادی چیلنجوں کی نشاندہی کی گئی ہے وہ اس وقت ہسکول مینجمنٹ کی طرف سے فراڈ کے اعتراف کے ساتھ کمپنی کے مالیاتی ریکارڈز کے حوالے سے مادی منفی ر ی اسٹیٹمنٹ سے پیدا ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کا کوئی امکان نہیں۔حماد اظہر

بینکوں کے کریڈٹ فیصلے آڈٹ شدہ مالیات کے مجموعہ پر مبنی تھے وہ مختلف تھے اور جیسے ہی فراڈ کا انکشاف ہوا تو کمپنی کے دو آڈیٹر نے ہسکول میں مالی بے ضابطگیوں کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔

کورونا وبا کے دوران تمام او ایم سیز کو طلب اور تیل کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی قدر میں گراوٹ کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا۔ہسکول کے مسائل میں اضافہ زیادہ قرضوں اور زائد المالیت اثاثوں کی وجہ سے ہونے والی مالیاتی کمزوری کے باعث ہوا۔

این بی پی اپنے بورڈز اور ریگولیٹر ایس بی پی کے ساتھ مشاورت میں ایف آئی اے کی انکوائری کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے معاونت جاری رکھے گا۔

Related Posts