نوجوان نسیم شاہ نے سوچا اس نے وکٹ لے لی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔آئی سی سی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mentally prepared for England tour: Naseem Shah

انٹرنیشنل  کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستانی فاسٹ باؤلر نے آسٹریلیا کے خلاف باؤلنگ کرتے ہوئے سوچا ہوگا کہ اس نے وکٹ لے لی،  لیکن حقیقتاً ایسا نہ ہوسکا۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آئی سی سی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ نسیم شاہ نے سوچا ہوگا کہ اس نے اپنی پہلی میڈن ٹیسٹ وکٹ لے لی جبکہ وہ ڈیوڈ وارنر کی وکٹ تھی۔

Image result for Naseem Shah Overstepped

ٹوئٹر پیغام میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے کہا گیا کہ نسیم شاہ کا پیر کریز سے باہر چلا گیا، جس کے باعث اسے نو بال قرار دینا پڑا۔ کیا پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی؟ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز میزبان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا نے  195 رنز بنا لیے اور ان کا ایک بھی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا جبکہ گزشتہ روز پاکستانی ٹیم 240 پر آل آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئی تھی۔ 

پاکستان کی طرف سے 12 اوورز میں باؤلنگ کروانے والے نسیم عباس شاہ نے  47 رنز دئیے جبکہ افتخار احمد نے 6 اوورز میں  26 رنز دئیے ۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے میچ کے دوسرے سیشن کے اختتام تک 51 اوورز کھیلے جبکہ آسٹریلیا کی طرف سے ڈیوڈ وارنر 170 بالز پر 99 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید پڑھیں: دوسرا روز: آسٹریلین ٹیم بغیر کسی نقصان کے ڈبل سنچری کے قریب

Related Posts