مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی
مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔

ہائی کورٹ لاہور میں دائر کی گئی درخواست میں مریم نواز نے کہا ہے کہ تمام جائیدادیں اور اثاثے پاناما لیکس میں ظاہر کر دئیے گئے ہیں اور ملک کے 3 بار منتخب ہونے والے وزیر اعظم کی بیٹی کی حیثیت سے مجھ سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کی طرف سے مستقبل میں کوئی مارچ یا دھرنا نظر نہیں آتا۔ہمایوں اختر خان

مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھ پر بنایا گیا منی لانڈرنگ چوہدری شوگر ملز کیس بے بنیاد ہے جبکہ نیب نے مجھے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا۔ حکومت نیب کے قانون کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہے۔

مریم نواز کی دائر کردہ درخواست کے مطابق نواز شریف نے ملکی ترقی کے لیے بہترین اقدامات اٹھائے جبکہ شریف خاندان ملکی سیاست میں ایک الگ اہمیت رکھتا ہے جس کی ایک سیاسی تاریخ ہے۔ 

معزز ہائی کورٹ سے درخواست کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ شوگر ملز ریفرنس میں ضمانت منظور کرنے کی استدعا کرتی ہوں۔ جب تک ضمانت کی موجودہ درخواست پر رہائی دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جاتا ہے، اس دوران عبوری ضمانت پر رہائی عطا کی جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور بھتیجے یوسف عباس کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں جیل بھجوا دیا۔

لاہورکی احتساب عدالت میں پانچ روز قبل معزز جج چوہدری امیر خان نے کیس کی سماعت کی اور مقدمے کے حوالے سے فریقین کے دلائل سنے۔ نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت سے درخواست کی کہ مریم نواز نے تفتیش میں ہم سے تعاون نہیں کیا۔ مزید تفتیش کے لیے وقت درکار ہے۔ مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع دی جائے۔

مزید پڑھیں: چوہدری شوگر ملز کیس: مریم نواز اور یوسف عباس کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

Related Posts