کراچی پولیس نے 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، پستول، موبائل فون اور منشیات برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi-police-arrests-3-criminals
کراچی پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتاراسلحہ اور چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر سے پولیس نے 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے 2 غیر لائسنس یافتہ پستول، 7 عدد موبائل فون اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس  کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے ڈکیت تنزیل اشرف، محمد مبشر عرف موبی اور شکیل الرحمٰن شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث رہے ہیں جبکہ ان پر منشیات کی خریدوفروخت کا بھی الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پولیس چھاپے کے دوران نوجوان سر پر پستول لگنے سے جاں بحق

پولیس کے مطابق  ملزمان نے اسٹریٹ کرائمز کا اعتراف کیا ہے جس کے بعد ان کے خلاف مقدمات کا اندراج عمل میں لا کر قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ملزمان سے تفتیش کے بعد مزید انکشافات کا امکان ہے۔

ملزمان سے برآمد کیا گیا اسلحہ اور منشیات معائنے کے لیے فارنزک لیب اور کیمیکل لیب میں بھجوادیا گیا ہے جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش جلد مکمل کر کے ملزمان کو سزا دلوانے کے لیے جلد متعلقہ عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  چاغی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے  بلوچستان لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور ممنوعہ کیمیکل برآمد کر لیا۔

صوبہ بلوچستان کےضلع چاغی میں خفیہ اطلاعات پر کی جانے والی کاروائی کے دوران دہشت گردی میں استعمال ہونے والا ممنوعہ کیمیکل برآمد کیا گیا جس کے بارے میں ڈپٹی کمشنر چاغی نے کہا ہے کہ یہ مواد بارود بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان لیویز فورس نے چاغی سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا

Related Posts