اسلام آباد: نیپرا کی سالانہ رپورٹ 19-2018میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے حفظاتی انتظامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا گیاہے کہ ٹرانسمیشن وڈسٹری بیوشن لاسز اور کم وصولیوں سے مجموعی طور پر 123ارب روپے کا نقصان ہوا۔
نیپرا نے گزشتہ مالی سال کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق مالی سال 19-2028 کے دوران کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں 152جان لیوا حادثات ہوئے ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک سمیت بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے گزشتہ مالی سال کے دوران ٹرانسمشن وڈسٹری لاسز اور کم وصولیوں سے مجموعی طور پر 123ارب روپے کا نقصان کیا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ آٹھ سالوں کے دوران کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں حفاظتی اقدامات نہ کرنے کے باعث 1300سے زائد مہلک حاد ثات ہوئے۔
اس سے قبل یکم جولائی 2011سے 30جون 2018تک سات سالوں میں کیالیکٹرک سمیت بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں 1169مہلک حادثات ہوئے یہ حاثات سیفٹی معیارات پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث ہوئے ۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکسٹائل صنعت کو دھچکا،حکومت نے بجلی کے بلز میں دی گئی رعایت ختم کردی