نیپرا کی سالانہ رپورٹ 19-2018میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے حفظاتی انتظامات پر تشویش کا اظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nepra
Nepra

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: نیپرا کی سالانہ رپورٹ 19-2018میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے حفظاتی انتظامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا گیاہے کہ ٹرانسمیشن وڈسٹری بیوشن لاسز اور کم وصولیوں سے مجموعی طور پر 123ارب روپے کا نقصان ہوا۔

نیپرا نے گزشتہ مالی سال کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق مالی سال 19-2028 کے دوران کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں 152جان لیوا حادثات ہوئے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک سمیت بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے گزشتہ مالی سال کے دوران ٹرانسمشن وڈسٹری لاسز اور کم وصولیوں سے مجموعی طور پر 123ارب روپے کا نقصان کیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ آٹھ سالوں کے دوران کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں حفاظتی اقدامات نہ کرنے کے باعث 1300سے زائد مہلک حاد ثات ہوئے۔

اس سے قبل یکم جولائی 2011سے 30جون 2018تک سات سالوں میں کیالیکٹرک سمیت بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں 1169مہلک حادثات ہوئے یہ حاثات سیفٹی معیارات پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکسٹائل صنعت کو دھچکا،حکومت نے بجلی کے بلز میں دی گئی رعایت ختم کردی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیپرا کو مالی سال 2018-19 کے دوران کل 5854شکایات موصول ہوئیں جن میں سے نیپرانے 5440شکایات نمٹادیں ۔

کے الیکٹرک کے صارفین کی 2344 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے کے الیکٹرک سے 2307شکایات نمٹا دی گئیں ،رپورٹ کے مطابق مالی سال 19-2018کے دوران ملک میں نیٹ میٹرنگ کے 1143لائسنس جاری کیے۔

نیٹ میٹرنگ کے یہ لائسنس مجموعی طور پر 19.55میگاواٹ صلاحیت کے ہیں ،نیٹ میٹرنگ کے زریعے صارفین چھوٹے پیمانے پر بجلی بناکر خود استعمال کے بعد اضافی بجلی متعلقہ کمپنی کو بیچ سکتا ہے۔

گزشتہ مالی سال کے دوران کوئلے بگاس شمسی توانائی اور ہوا سے بجلی بنانے کیلئے 625میگاواٹ کے بارہ لائسنس جاری کیے، رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 16ہزار 776میگاواٹ بجلی پیداواری صلاحیت کے پلانٹس ہیں۔

Related Posts