حکومت اور ق لیگ میں مذاکرات کامیاب، مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PMLQ PTI
PMLQ PTI

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے مسلم لیگ (ق) کو مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرادی جبکہ مسلم لیگ (ق) نے حکومتی وفد سے مذاکرات میں مطالبات پر عملدرآمد کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔

تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے وفود کے درمیان ملاقات پنجاب ہاؤس میں ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، جہانگیر ترین، پرویز خٹک، مونس الہٰی، طارق بشیر اور چوہدری سالک شریک تھے۔

مسلم لیگ (ق) کے وفد میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الہٰی، چوہدری سالک حسین اور چوہدری حسین الہٰی شامل تھے، حکومتی وفد نے ق لیگ کو مطالبات کے حل کے لیے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات تسلیم کیے گئے ہیں، ہمارا اتحاد جاری رہے گا، مطالبات میں ترقیاتی عمل سب سے اہم مطالبہ تھا۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ‘ہمارے تحفظات کو سمجھنے کے لیے پرویز خٹک اور جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جب آپ ایک ہی گھر میں رہتے ہیں تو رائے کا اختلاف ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم اورجی ڈی اےکے بعد مسلم لیگ (ق) کے بھی حکومت سے تحفظات

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کچھ مطالبات تھے جس کو حکومت نے پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ، امید ہے کہ مطالبات جلد پورے ہوجائیں گے۔

اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ فریقین پہلے بھی اتحادی تھے اور آئندہ بھی اتحادی رہیں گے، ملاقات کرکے کچھ لوگوں کی غلط فہمیوں کو دور کیا گیا اور ہم مل کر موجودہ حکومت کے 5 سال پورے کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خبریں آئی تھیں کہ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے بعد مسلم لیگ (ق) کے بھی حکومت سے تحفظات ہیں جس کا وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے حکومتی اتحادیوں منانے کی ہدایت کی تھی ۔

Related Posts