مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 102 ویں دن بھی بھارتی فوجی لاک ڈاؤن جاری رہنے کے باعث وادی کشمیر اور جموں اور لداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں معمولات زندگی بدستور مفلوج رہی۔ دفعہ 144 کے تحت سخت پابندیاں نافذ ہیں۔
اگرچہ زیادہ تر لینڈ لائن ٹیلی فون کام کر رہے ہیں اور پوسٹ پیڈ موبائل فون کے ذریعے فوج کالز کی اجازت ہے تاہم انٹرنیٹ سمیت پری پیڈ موبائل سروس اور ایس ایم ایس پر پابندی مسلسل جاری رہنے کے باعث کشمیریوںکو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
وادی میں لوگ مقبوضہ علاقے کی صورتحال کو معمول کے مطابق دکھانے کی بھارت کی کوشش کے خلاف مزاحمت کے طورپرسول نافرمانی کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس دوران دکاندار دن کے بیشتر اوقات اپنی دکانیں بند رکھتے ہیں اور طلبا تعلیمی اداروں سے اورملازمیندفاتر سے دور رہتے ہیں۔ سڑکوں پرزیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی کانگریس میں ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر موضوعِ بحث بن گیا