پنجاب کے متعدد شہروں میں دھند برقرار، ٹریفک حادثات میں اضافے کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب کے متعدد شہروں میں دھند برقرار، ٹریفک حادثات میں اضافے کا خدشہ
پنجاب کے متعدد شہروں میں دھند برقرار، ٹریفک حادثات میں اضافے کا خدشہ

صوبہ پنجاب کے متعدد شہروں میں سردی کے موسم کے باعث دھند برقرار ہے جس سے ٹریفک حادثوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کا خدشہ ہے۔

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے ساتھ ساتھ متعدد شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک کی روانی اور آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کہر کے باعث حدِ نگاہ 100 سے 20میٹر تک رہ گئی۔

ملک کے متعدد ہوائی اڈوں پر شہر سے شہر پروازوں کا سلسلہ کہر کے باعث منقطع کرنا پڑا جبکہ ٹریفک حادثات میں اضافے کے پیش نظر موٹروے کو آمدورفت کے لیے کئی مقامات سے بند کیا گیا۔

لاہور کے ساتھ ساتھ بہاولپور ڈویژن، فیصل آباد، رکن پور، بہاول نگر اور پنجاب کے دیگر متعدد شہروں میں ٹریفک کی روانی دھند کے باعث متاثر رہی جبکہ حادثات میں تقریباً 25 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل پنجاب کے متعدد شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ لاہور سمیت دیگر شہروں ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اور ملتان میں بھی شدید سردی اور دھند کا راج دیکھا گیا۔

فضا میں دھند کے باعث زیادہ تر مقامات پر حدِ نگاہ 100 میٹر سے بھی کم رہی۔ قومی شاہراہ پر اوکاڑہ، ساہیوال اور چیچہ وطنی سمیت دیگر شہروں میں بھی کہر اور دھند کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا رہا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں دھند کے باعث حدِ نگاہ 100میٹر سے بھی کم 

Related Posts