بلال عباس کے ڈرامہ سیریل دوبارہ نے معاشرے کی تلخ روایات بے نقاب کردیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلال عباس کے ڈرامہ سیریل دوبارہ نے معاشرے کی تلخ روایات بے نقاب کردیں
بلال عباس کے ڈرامہ سیریل دوبارہ نے معاشرے کی تلخ روایات بے نقاب کردیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال عباس خان اور حدیقہ کیانی کے ٹی وی سیریل دوبارہ نے معاشرے کی تلخ روایات بے نقاب کرنے کی ٹھان لی ہے، تازہ ترین قسط نے لاکھوں مداحوں کے دل جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق بہت سے پاکستانی ناظرین و سامعین، خصوصاً خواتین تاحال ساس بہو کے ڈراموں میں پھنسے نظر آتے ہیں۔ ایسے میں ڈرامہ سیریل دوبارہ خواتین کے مسائل کے حل کو معاشرتی روایات کا حصہ بنانے کیلئے سرگرمِ عمل نظر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پری زاد کی شہرت بھارت تک پہنچ گئی، بالی ووڈ اداکار بھی تعریف پر مجبور

کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل

ڈرامہ سیریل دوبارہ ایک خاتون کے گرد گھومتا ہے جو اپنے دیرینہ خواب پورے کرنے کیلئے کھڑی ہوجاتی ہے اور جو چاہتی ہے پہننا اوڑھنا شروع کردیتی ہے۔ یہاں اس ٹی وی سیریل کے کچھ نکات ایسے ہیں جنہوں نے مداحوں کی توجہ کھینچ لی۔

تازہ ترین قسط میں دکھایا گیا کہ مرد بھی مجبوری اور تکلیف کی حالت میں روسکتے ہیں۔ ایسے مردوں کو بزدل نہیں سمجھنا چاہئے۔ دوسری نکتہ یہ ہے کہ بیٹی اپنی ماں کا ساتھ دیتی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ماں کو بیٹی سے زیادہ کوئی نہیں سمجھتا۔

تیسرا نکتہ یہ ہے کہ حدیقہ کیانی مہرو کے کردار میں مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب رہیں۔ ایک سین میں مہرو کہتی ہے کہ اس کے شوہر بہترین انسان تھے لیکن وہ کنٹرول کیا کرتے تھے۔ یہ بہت سی پاکستانی خواتین کی مشترکہ آواز لگتی ہے۔

حدیقہ کیانی کے کردار مہرو نے کہا کہ لوگ کسی کو خوش نہیں دیکھ سکتے۔ ڈرامہ سیریل دوبارہ میں واضح یاد دہانی پائی جاتی ہے کہ زندگی گزارنے کا ایک خاص طریقہ ہوتا ہے۔ بچے تو آگے بڑھ جاتے ہیں لیکن ماں آگے بڑھے تو سوال اٹھتے ہیں۔

معروف ہدایتکار دانش نواز نے دوبارہ جیسے طاقتور اسکرپٹ پر ڈرامہ تخلیق کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ پاکستان کے بہترین ہدایتکاروں میں سے ایک ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین بھی ڈرامہ سیریل دوبارہ کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں۔ 

Related Posts