عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس سمیت 2کیسز میں آصف زرداری کو طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایران سعودیہ تعلقات میں بہتر ی،گیس پائپ لائن میں اب کوئی رکاوٹ نہیں، آصف زرداری
ایران سعودیہ تعلقات میں بہتر ی،گیس پائپ لائن میں اب کوئی رکاوٹ نہیں، آصف زرداری

اسلام آباد: عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس اور توشہ خانہ کیسز میں سابق صدر آصف علی زرداری کو سماعت کیلئے طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نمبر 3 اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں شریک چیئرمین پی پی پی آصف زرداری کے ہمراہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی کیس کی سماعت کیلئے طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آصف زرداری کا الیکشن کمیشن پر اعتماد کا اظہار

دونوں پیپلز پارٹی رہنماؤں کو آئندہ ماہ 24 اکتوبر کو عدالت میں حاضری کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ احتساب عدالت نمبر 3 نے آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو ذاتی حیثیت سے پیش ہو کر عدالتی کا رروائی کا حصہ بننے کی ہدایت کی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات آئین کے مطابق ہوں گے۔

رواں ماہ کے آغاز میں اپنے ایک بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق انتخابات منعقد کرے گا۔ مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن کو نئی حلقہ بندیاں کرنی ہوتی ہیں۔

بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں چیف الیکشن کمشنر اور تمام کمیشن اراکین پر مکمل اعتماد ہے۔ نگران حکومت ایس آئی ایف سی کے منصوبے جلد تکمیل تک پہنچائے۔ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔

Related Posts