ہمسایہ ملک چین میں فائیو جی سروس کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ چین کی سرکاری موبائل اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں چائنا موبائل، یونی کام اور ٹیلی کام کا سروس 50 شہروں میں مہیا کرنے کا منصوبہ ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین کی تینوں سرکاری کمپنیوں نے اپنے فائیو جی نیٹ ورک کا افتتاح کر لیا ہے جس کے بعد فائیو جی ٹیکنالوجی چینی شہریوں کو بھی دستیاب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: غیرت مند کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا۔ وزیر اعظم کا گلگت بلتستان میں خطاب
عوامی جمہوریہ چین میں فائیو جی کے ذریعے دُنیا کا تیز ترین انٹرنیٹ کنکشن بیجنگ اور شنگھائی جیسے ساتھ ساتھ ملک کے 50 شہروں کے عوام کو دستیاب ہوگا اور شہری بہترین انٹرنیٹ سروس کا لطف اُٹھا سکیں گے۔
چینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد جدید آلات سے لیس بیس اسٹیشنز قائم کرنے کے بعد چین کا نیٹ ورک دنیا کا سب سے بڑا فائیو جی نیٹ ورک بن جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے مکہ اور دیگر مقدس شہروں میں ففتھ جنریشن نیٹ ورک (فائیو جی) سروس کا آغاز کردیا تاکہ رواں سال حج کرنے والے انٹرنیٹ سے فائدہ اٹھا سکیں۔
چیئرمین مرکزی حج کمیٹی شہزادہ خالد الفیصل نے رواں سال 2 اگست کو وزیر ابلاغ و انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواہا کے ہمراہ فائیو جی سروس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب نے مکہ اور دیگر شہروں میں فائیو جی سروس کا آغاز کردیا