سکھر ایکسپریس کی 2 بوگیوں کو شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سکھر ایکسپریس کی 2 بوگیوں کو شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی
سکھر ایکسپریس کی 2 بوگیوں کو شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس کی 2 بوگیوں کو شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جس کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔

بوگیوں میں آگ لگنے کے بعد علاقہ مکینوں نے آگ پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ مسافروں کو بھی ریسکیو کیا جبکہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس کی کارروائی، پاک فوج کے میجر کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق شکار پور  میں  شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ کے باعث ٹرین کی 2 بوگیوں کو نقصان پہنچا، تاہم انجن اور دیگر بوگیوں کو جلد  الگ کر لیا گیا۔ 

شکار پور کے لودھراں اسٹیشن پر پیش آنے والے اس حادثے میں کسی شخص کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی کوئی اطلاع نہیں  جبکہ آگ پر قابو پانے کے بعد ٹرین کو جیکب آباد کی طرف روانہ کردیا گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے درست اسباب جاننے کے لیے تفتیش کی جائے گی جبکہ آگ دونوں بوگیوں کے درمیان موجود ربڑ کے پائپ کو سب سے پہلے لگی اور بعد ازاں 2 بوگیوں تک پھیل گئی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ  کے ضلع سکھر میں 8 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے کے الزام میں  مدرسے کے استاد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ضلع سکھر کی تحصیل پنو عاقل کے نواحی علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مولوی شفقت نامی شخص کو 8 سالہ مدرسے کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں: سکھر میں 8 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے پر مدرسے کا استاد گرفتار

Related Posts