غیرت مند کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا۔ وزیر اعظم کا گلگت بلتستان میں خطاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا  ہے کہ کلمہ انسان کو غیرت مند بناتا ہے اور  غیرت مند انسان کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا۔

وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے 72 ویں جشنِ آزادی کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلمہ پڑھنے والے انسانوں کے سامنے نہیں جھکتے اور ان کی امیدیں صرف ان کے خدا سے ہوتی ہیں۔10 سال میں دو سپر طاقتوں نے مسلمانوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کی نماز کے بعد آزادی مارچ کے افتتاح کا اعلان

عمران خان نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر تعمیر کرنا ہے۔ پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، ہم اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ پاکستان کو اپنے پیر پر کھڑا کرنے کی کوشش سے قوم دنیا کے سامنے بے مثال بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے کشمیریوں کے انسانی حقوق چھین لیے ، جموں و کشمیر میں بھارت نے مسلسل 3 ماہ سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے، 9 لاکھ فوجی قابض ہیں، میں کشمیریوں کا سفیر بن کر پوری دنیا میں بھارت کو بے نقاب کروں گا۔ پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ مودی آخری پتہ کھیل چکا، کشمیر کو آزاد ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔کرفیو ہٹے گا تو لوگوں کا سمندر آئے گا۔  میں 52 سال پہلے گلگت آیا جب یہ ایک چھوٹا شہر تھا اور یہاں خطرناک سڑکیں ہوا کرتی تھیں۔ پوری دنیا میں گلگت بلتستان جیسی خوبصورت جگہ کہیں نہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم  پاکستان عمران خان  ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے لیے گلگت کے مختصر دورے پر روانہ ہوئے  جہاں حکومت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا۔

گلگت بلتستان میں وزیر اعظم عمران خان آزادی پریڈ کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے  جہاں پریڈ کی رنگارنگ تقریبات منعقد ہوئیں اور جوانوں نے اپنے کمالِ فن اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ 

مزید پڑھیں: وزیر اعظم ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے لیے گلگت کے دورے پر روانہ ہو گئے

Related Posts