قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا ہے کہ یہ سوچ سراسر غلط ہے کہ پاکستان میں بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات بڑھ چکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا کہ ہم سوچتے ہیں پاکستان میں بچوں کا جنسی استحصال بڑھ گیا، حالانکہ معاملہ ایسا بالکل نہیں بلکہ ہم نے اس معاملے میں طوی عرصے سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔
لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا کہ طویل عرصے سے بچوں کا استحصال خود ہمارے گھروں ، اسکولوں اور مذہبی اداروں میں جاری ہے۔
شنیرا اکرم نے کہا کہ ہمارے بچوں کا ہم پر قرض ہے کہ ہم ان کے لیے اٹھ کھڑے ہوں اور سماج کے ساتھ جنگ کریں کیونکہ جنسی زیادتی بچوں کا نہیں بلکہ ہمارا مسئلہ ہے۔
We think that child abuse has increased in Pakistan, that’s absolutely NOT the case. We have just had our eyes shut for too long. It’s happening in our homes, schools and places of worship. We owe it to our children to wake up and fight for them. It’s not their problem it’s ours!
— Shaniera Akram (@iamShaniera) December 30, 2019