یہ سوچ سراسر غلط ہے کہ پاکستان میں بچوں سے جنسی زیادتی بڑھ گئی۔شنیرا اکرم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یہ سوچ سراسر غلط ہے کہ پاکستان میں بچوں سے جنسی زیادتی بڑھ گئی۔شنیرا اکرم
یہ سوچ سراسر غلط ہے کہ پاکستان میں بچوں سے جنسی زیادتی بڑھ گئی۔شنیرا اکرم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا ہے کہ یہ سوچ سراسر غلط ہے کہ پاکستان میں بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات بڑھ چکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا کہ ہم سوچتے ہیں پاکستان میں بچوں کا جنسی استحصال بڑھ گیا، حالانکہ معاملہ ایسا بالکل نہیں بلکہ ہم نے اس معاملے میں طوی عرصے سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا کہ طویل عرصے سے بچوں کا استحصال خود ہمارے گھروں ، اسکولوں اور مذہبی اداروں میں جاری ہے۔

شنیرا اکرم نے کہا کہ ہمارے بچوں کا ہم پر قرض ہے کہ ہم ان کے لیے اٹھ کھڑے ہوں اور سماج کے ساتھ جنگ کریں کیونکہ جنسی زیادتی بچوں کا نہیں بلکہ ہمارا مسئلہ ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سیاسی رہنما مفتی کفایت اللہ اور محمد ابرار تنولی نے بچے سے زیادتی کے الزام میں مرکزی ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا جس کا نام قاری شمس الدین بتایا جاتا ہے۔

ہزارہ ڈویژن کے ضلع اپر کوہستان میں چند روز قبل ایک طالب علم کو مدرسہ استاد کی طرف سے جنسی استحصال کا نشانہ بنانے پر  جمعیت علمائے اسلام (ف) رہنما مفتی کفایت اللہ نے ملزم کو جلد پولیس کے سامنے پیش کرنے کا وعدہ کیا۔

مرکزی ملزم کی گرفتاری سے قبل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مدرسے کے مالک اور دیگر 4 ملزمان کو بھی گرفتار کیا جس کے بعد مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے ہزارہ پولیس نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔

مزید پڑھیں: بچے سے زیادتی کا مرکزی ملزم پولیس کے حوالے 

Related Posts